Header Ads

شام کو کم کھانا ، ناشتے میں چاکلیٹ دماغ کیلئے مفید



ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ناشتے میں چاکلیٹ کھانے کی بھی تجویز دی ہے جس سے دماغی کارکردگی پر مفید اثرات ثابت کیے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد (روزنامہ دنیا) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کو کم کھانا اور ناشتے میں چاکلیٹ کا استعمال دماغی کارکردگی پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے ۔ 
اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ سر شام ہی رات کا کھانا کھانے اور اگلی صبح تک دوبارہ کچھ نہ کھائیں تو یہ عمل نظام ہاضمہ کو آرام پہنچا کر اسے زیادہ فعال کرتا ہے جسکے نتیجے میں موٹاپے اور اس سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ اگر جلدی کیا جائے تو یہ جسم اور دماغ دونوں کی توانائی کی ضروریات پورا کرتا ہے اور موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ناشتے میں چاکلیٹ کھانے کی بھی تجویز دی ہے جس سے دماغی کارکردگی پر مفید اثرات ثابت کیے جاچکے ہیں۔ 
تحقیق کے مطابق صبح ناشتے میں کھائی جانیوالی چاکلیٹ براہ راست دماغی خلیوں کی طرف جاتی ہے اور دماغی کارکردگی اور اس کی استعداد میں اضافہ کرتی ہے ۔

No comments